اپسوس پاکستان کی رپورٹ حکمرانوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے:جاویدقصوری

Oct 09, 2024

لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا کہ اپسوس پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’95فیصد پاکستانی ملکی حالات کے باعث بے روزگاری کے خوف میں مبتلا ہیں‘ یہ رپورٹ حکمرانوں کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا   سال  کے ابتدائی چھ ماہ میں 7لاکھ افراد ملک سے باہر چلے گئے  ہیں ۔ عوام مسلم لیگ ، پیپلز پارٹی اور آزمائی ہوئی دیگر جماعتوں کے چنگل سے آزاد ہو کر حقیقی لوگوں کو آگے لائیں۔

مزیدخبریں