لاہور (نیوز رپورٹر)بینائی کے عالمی دن کی مناسب سے کالج آف آفتھالمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز میو ہسپتال نے 7-8 اکتوبر کو گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول لوئر مال لاہور کے بچوں کیلئے سکریننگ کیمپ کا لگایاگیا اور 20فیصد بچوں کی نظر چیک کی گئی۔پرنسپل سیدہ نزہت شبیر نے میو ہسپتال کے اس اقدام کو سراہا۔بعدازاں میو ہسپتال کی جانب سے بچوں کو مفت چشمے فراہم کیے گئے۔پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد معین نے کہا مستقبل میں بھی ایسے سکریننگ کیمپس لگاتے رہیں گے ۔