تبدیلی کیلئے سٹیک ہولڈرزگرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا آغاز کریں‘ ڈاکٹر مزمل ہاشمی 

Oct 09, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ تبدیلی کے سفر کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ملکر نیشنل ڈائیلاگ کا آغاز کرنا چاہیے۔   سیاسی سرگرمیوں کے تعین سے ہی پاکستان  درست سمت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے گا۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک میں نوجوانوں کو سیاسی تربیت دینے کیلئے پولیٹیکل اکیڈمیز کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے نجی ہوٹل میں ملی ادبی پنچائیت کے زیرِ اہتمام تعمیری سیاست کے حوالے سے سیمینار میں ادیبوں اور قلم کاروں سے اظہار خیال کرتے  کیا۔ فنانس سیکرٹری انجینئر حارث ڈار، ترجمان تابش قیوم، صدر ملی ادبی پنچائیت خواجہ جمشید امام، صحافی ایثار رانا،جنرل سیکرٹری سعید بدر سعید، فارحہ نوید، فاطمہ قمر چیئرپرسن تحریک نفاز اْردو  نے بھی شرکت کی۔ 

مزیدخبریں