لاہور(لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں بلڈ ڈونر سوسائٹی کی جانب سے فری بلڈ سکریننگ کیمپ لگایا گیا۔ 5سو سے زائد طلبہ نے بلڈ گروپ کی تشخیص کروائی۔افتتاحی تقریب میںڈاکٹر شاہد منیر نے بلڈ ڈونر سوسائٹی کے ارکان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا بلڈ گروپنگ کا ڈیٹا محفوظ کرنے کا مقصد ضرورتمند مریضوں کو فوری خون کے عطیات کی فراہمی ہے۔ انہوں نے کہا خون کا عطیہ انسانیت کی خدمت کا بہترین ذریعہ ہے۔ ہماری کل آبادی کا محض ایک فیصد حصہ خون کا عطیہ دیتا ہے جو انتہائی ناکافی ہے۔ شعور بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ تقریب میں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر تنویر قاسم اور بلڈ ڈونر سوسائٹی کے ایڈوائزر ڈاکٹر آصف رفیق نے بھی شرکت کی۔
یو ای ٹی میں فری بلڈ سکریننگ کیمپ ‘ 5سے زائد طلباء کے گروپ جانچے گئے
Oct 09, 2024