لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاںجاری کر دیں۔ یونیورسٹی نے مدیحہ آصف کوجیو انوائرمنٹل کنزرویشن اینڈ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ، عابدہ یاسین کولاء اینڈ ہیومن رائٹس ،بینش مبین کواپلائیڈ سائیکالوجی ،محمد خلیل کو ایگریکلچریل سائنسز ، محمد فیصل کواسلامک سٹڈیز، شیرین گل کوبائیولوجیکل سائنسز ، رومانہ صدیقی کو جیوگرافی، طارق محمود کو اپلائیڈ جیالوجی ،نور اصفیہ کوٹوٹل کوالٹی مینجمنٹ اوراحتشام علی کو کمیو نیکیشن سٹڈیز کے مضمون میں، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں ۔