پنجاب گروپ آف کالجزکیلئے پاکستان کے بہترین تعلیمی نیٹ ورک کا ایوارڈ 

لاہور (نیوز رپورٹر) ایوان صدر اسلام آباد میں گزشتہ روز وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے بارہویں ایکسی لینس ایوارڈز کی تقریب میں صدر مملکت صدر آصف علی زرداری نے خصوصی شرکت کی ۔ سابق نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اور چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود سمیت  تمام مکاتب فکر کے افراد موجود تھے۔ تعلیمی میدان میں اہم خدمات کے اعتراف پر پنجاب گروپ آف کالجز کو بیسٹ ایجوکیشنل نیٹ ورک آف دی کنٹری کا ایوارڈ دیا گیا۔چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود نے ایوارڈ وصول کیا۔پنجاب گروپ کے تعلیمی نیٹ ورک میں  یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب، کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محمد علی جناح یونیورسٹی، لاہوریونیورسٹی آف بائیولوجیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز‘ 128 پنجاب  کالجز،ـ3ہدف کالجز،216 الائیڈ سکولز،  90 ایفا سکولزاور 22سٹیپ سکولزشامل ہیں۔ مجموعی طور پر ان تمام اداروں میں  پانچ لاکھ پچاس ہزار سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں۔ پی ڈی ڈی سکالرز اور اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ‘ پروفیسرز طلباء کی بہتر تعلیم وتربیت میں سرگرداں رہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن