لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب نے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ کا دورہ کیا، ہسپتال میں زیر تعمیر میڈیکل اینڈ کارڈیک ایمرجنسی کا معائنہ کیا۔میڈیکل اینڈ کارڈیک ایمرجنسی میں جاری کام اور فنڈز کی دستیابی سے متعلق بریفنگ لی۔صوبائی وزیر صحت نے پیڈز اور نرسری وارڈز میں طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا اور ایم ایس کو ڈاکٹرز کا ڈیوٹی روسٹر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جھنگ میں صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کیتھ لیب کا قیام جلد عمل میں لایا جائیگا۔انہوں نے کہا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ کو ماڈل ہسپتال بنایا جائیگا۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی کرنل( ر) غضنفر عباس قریشی، سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد اسلم بھروانہ بھی موجود تھے۔
جھنگ کے عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریںگے:خواجہ عمران نذیر
Oct 09, 2024