لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور یوتھ فیسٹیول کی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں۔ شہر کے مختلف تعلیمی اداروں میں فیسٹیول کے لوگو اور فلوٹ کی رونمائی کا اہتمام کیا گیا۔ لوگو بیکن ہاؤس یونیورسٹی، یونیورسٹی آف لاہور، سپیرئیر یونیورسٹی اور کامسیٹس میں لے جایا گیا جہاں طلبہ و طالبات کی دلچسپی نمایاں تھیں۔ نوجوانوں کی طرف سے یوتھ فیسٹیول کے مقابلوں میں حصہ لینے کے حوالے سے جوش و خروش کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسروںنے طلباء کو یوتھ فیسٹیول کے فوائد، اغراض و مقاصد اور اس میں شرکت کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ طلباء کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے نوجوانوں کو صلاحیتیں آزمانے کا جو موقع فراہم کیا ہے اسکے دور رس نتائج برآمد ہونگے۔ تعلیمی اداروں کے سربراہان نیکہا لاہور یوتھ فیسٹیول صحتمند مقابلوں کے رجحان کو پروان چڑھائے گا۔