جنگلی حیات کا غیرقانونی شکار ‘ 26چالان‘اڑھائی لاکھ کے جرمانے

لاہور (سٹاف رپورٹر)سینئر صوبا ئی وزیر مریم اورنگزیب کی ہدا یت پر ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب مدثر ریاض ملک کی زیر قیادت محکمہ صوبہ میں جنگلی حیات خصوصاً فالکن کے شکار اور کاروبار پر بھرپور کارروائیاں کررہا ہے ۔ محکمہ نے غیرقانونی شکار ، کاروبار اور قبضہ کی پاداش میں 26چالان کئے اور کارروائیوں کے دوران 1نایاب پینگولن ،20 کچھوے  ، 200گھریلو چڑیاں اور متعدد معاون شکاری   پرندے برآمد کرلیے اور 22ملزموں کو اڑھائی لاکھ جرمانہ جبکہ بقیہ کیخلاف قانونی کارروائی جاری ہے ۔ عدالت نے تمام ملزمان کو 40ہزار جرمانہ کیا جبکہ ضبط جانور قدرتی ماحول میں آزاد کردئیے گئے ۔

ای پیپر دی نیشن