اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)8 اکتوبر2005 کے المناک زلزلے کے شہداء کی یاد میں پاکستان پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ کے زیر اہتمام اسلام آباد کے مقامی چرچ میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سنٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج اور سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے47 سید سبط لحیدر بخاری العروف سبطی شاہ،سٹی صدر افتخار شہزادہ،ضعلی صدر راجہ شکیل عباسی ایڈوکیٹ،مسیحی رہنما راشد چوہان،راجہ امتیاز،راجہ عنایت ،چوہدری کامران،علی مصطفی،پاسٹر قیصر،پاسٹر شکیل،پاسٹر آصف نے کہا کہ انسانی تاریخ کا یہ ایسا خوفناک حادثہ ہے جس کا جب بھی تصور کیا جائے رونگٹھے کھڑے ہو جاتے ہیں انسانی تاریخ کاہولمناک واقعہ تھا مگر افسوس اس بات کی ہے ہم ماضی کی تلخ یادوں سے کوئی سبق سیکھنے کی بجائے دنیا کی بھول بھلیوں میں کھو جاتے ہیں زلزلے کے مناظر جب بھی یاد آتے ہیں تو دل خون کے آنسو روتاہے.