راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ڈوگر برادران پام سٹی محمد ارشد ڈوگر ، جاوید ڈوگر ، اسلم ڈوگر ، عارف ڈوگر ، صابر ڈوگر کے زیر اہتمام عظیم الشان جشن عید میلاد النبی ؐ وختم نبوت ؐ کانفرنس کااہتمام کیا گیا جس کی صدارت سجادہ نشین دربار عالیہ بلاوڑہ شریف حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے کی۔ کانفرنس میں اہل راولپنڈی نے بھرپور شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے کہاکہ زندگی کے دو ہی مشن ہیں تحفظ ختم نبوتؐ کی بات کرنا اور دکھی انسانیت کی فی سبیل اللہ خدمت کرنا۔ محفل پاک میں علماء کرام اور نعت خواں حضرات نے شرکت کی۔