بھاری ٹیکسوں کیخلاف انجمن تاجران کی پٹیشن پر سماعت 15اکتوبر تک مؤخر

 پنڈدادنخان(نامہ نگار)میونسپل کمیٹی پنڈ دادنخان کے بھاری ٹیکسوں کیخلاف انجمن تاجران کی پٹیشن پر آج ہونے والی عدالتی کاروائی 15 اکتوبر تک مؤخر ۔انجمن تاجران پنڈدادنخان شہر میں میونسپل کمیٹی کی طرف سے لگائے گئے ظالمانہ و بھاری ٹیکسوں کے خلاف سراپا احتجاج ۔میونسپل کمیٹی کے سرکاری وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ معاملات کو افہام وتفہیم اور مل بیٹھ کر حل کرنے کی کوشش کریں گے اس موقع پر صدر انجمن تاجران پنڈ دادنخان چوہدری زبیر جمیل کی قیادت میں تاجروں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی چوہدری زبیر جمیل نے تاجروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ اگلی سماعت 15 اکتوبر کو بھی تاجر بھائی اس سے بھی زیادہ تعداد میں شامل ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن