مری (نامہ نگار خصوصی )مری بس سٹینڈ کے پاس مین روڈ پر کندے پانی کا نالہ جس میں بارش کے پانی کے ساتھ سیوریج کا پانی بھی شامل ہوتا ہے گزشتہ کئی روز سے بند پڑا ہے جس کے نتیجے میں سڑک پر پانی پھیل رہا ہے جس کے نتیجے میں وہاں سے سیاحوں ،مقامی لوگوں عام راہ گیروں اور ٹرانسپورٹروں کے لیے گزرنا مشکل ہو گیا ہے جبکہ وہاں بری طرح تعفن پھیل رہا ہے جو مختلف بیماریوں کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ انتظامیہ نے نالہ کھول کر صاف کرنے کی زحمت تک گوارہ نہیں کی جبکہ انتظامیہ کے اہلکار روز جگہ کو دیکھ کر گزر جاتے ہیں۔ متاثرین نے اعلی افسران سے اپیل ہے کہ فوری طور پر نالے کو صاف کر کے کھولا جائے تاکہ بدبو اور بیماری کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کے گزرنے سے کپڑوں پر چھینٹیں پڑنے سے نمازی حضرات کے کپڑے ناپاک نہ ہوں ۔
مری بس سٹینڈ کے پاس مین روڈ پر کندے پانی کا نالہ بند ، شہریو ں کو مشکلات
Oct 09, 2024