تحریک انصاف کی ہمدردیاں اسرائیل کے ساتھ ہیں،حاجی یعقوب خان 

Oct 09, 2024

  حضرو (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے سنیئر نائب صدر حاجی یعقوب خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت نے حکومت کی طرف سے بلائی گئی آل پارٹی کانفرنس میں شرکت نہ کر کے ثابت کیا ہے کہ ان کی ہمدردیاں اسرائیل کے ساتھ ہیں مظلوم فلسطینیوں کے لیے دو الفاظ ادا نہ کرنے والے کس طرح فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھ سکتے ہیں اگر کانفرنس میں شرکت کرتے تو ان کا مال پانی اسرائیل انتظامیہ بند کر دیتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا حاجی یعقوب خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی دجاج کی سیاست مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے یہی وجہ ہے کہ احتجاج کی کال دینے کے باوجود ملک بھر سے چند ہزار لوگ اس سڑکوں پر ائے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے پی احتجاج کی سیاست کرنے کے بجائے اپنے صوبے کے عوام کے مسائل پر توجہ دیں ۔

مزیدخبریں