اسلام آباد(نامہ نگار)نائب صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن میاں یسین نے کئی سالوں کے بعد پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے انعقاد کو اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی رہنماں کے دورہ پاکستان سے معیشت مستحکم ہوگی،پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کیا جارہا ہے پاکستان دنیا کے لیے تجارت کی بہترین منڈی ثابت ہوگا۔ پاکستان کے بارے میں ہرملک مثبت بات کررہا ہے ایم ایف اور ورلڈ بینک حکام نے بھی پاکستان کی معیشت کی بہتری کا اعتراف کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم کا دورہ پاکستان بہت کامیاب رہا پاکستان کے ملائیشیا کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں ہم پر امید ہیں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس اور اہم ممالک کے دوروں کے دوررس نتائج نکلیں گے۔