شریف پارک کی چانچ پڑتال چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ عملہ کے ہمراہ گوجرخان پہنچ گئے 

  گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان، شریف پارک کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر پر سیکرٹری جنگلات مدثر وحید ملک کی ہدایت پر چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ افتخار الحسن فاروق عملہ کے ہمراہ گوجرخان پہنچ گئے شریف فارسٹ پارک کی حالت زار پر مایوسی کا اظہار کیا اس مقصد کے لئے پارک کے مختلف ایریاز کی عکس بندی کی گئی نیا منصوبہ جس میں واکنگ ٹریک،باتھ رومز بچوں کی تفریح کے لیے جھولے باؤنڈری وال کی مرمت شامل ہوں گے جبکہ شریف فارسٹ پارک کو فعال رکھنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے اس بابت سیکرٹری جنگلات کو رپورٹ پیش کی جائے گی پوٹھوہار پریس کلب کے سینئر صحافی پروفیسر حمید اصغر اور ملک جاوید اقبال نے محکمہ جنگلات کے افسران کے ساتھ وزٹ کیا ڈویژنل فارسٹ آفیسر راولپنڈی جنید ممتاز خان اور بلاک آفیسر محمد عنصر نے بریفنگ دی شریف فارسٹ پارک جنگل کی صورت اختیار کر چکا ہے جو کہ گوجر خان عوام کے لیے قائم کیا جانے والا اکلوتا پارک ہے جہاں پر گائے بکریاں چرتی دکھائی دیتی ہیں گوجرخان میڈیا نے شریف فارسٹ پارک کی اپ گریڈیشن کے لئے آواز اٹھائی اور معاملہ سیکرٹری جنگلات مدثر وحید ملک کے نوٹس میں لایا گیا جس پر چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ افتخار الحسن فاروق نے یقین دہانی کرائی کہ پارک کی اپ گریڈیشن کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے اس کی تزئین و آرائش کر کے عوامی معیار کے مطابق بنایا جائے گا اس ضمن میں سیکرٹری پنجاب مدثر وحید قریشی سے عوامی حلقوں بالخصوص پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں نے فنڈز فراہمی کا مطالبہ کیا ہے شریف پارک کی اپ گریڈیشن وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو تفریح کے لیے ایک خوش نما اور خوبصورت پارک میسر ہو جہاں پر وہ اپنا وقت فیملی کے ساتھ گزار سکیں سروے کے مطابق محکمہ جنگلات گوجر خان میں عملہ کی کمی آڑے آ رہی ہے صرف ایک بلاک آفیسر تحصیل سطح پر فرائض سر انجام دے رہا ہے جو کہ المیہ ہے موجودہ وقت میں یہاں کے عوام پارک کی اپ گریڈیشن کا رونا رو رہے ہیں دوسری جانب محکمہ جنگلات کے دیگر معاملات کے لیے بھی محض ایک اہلکار تعینات ہے جس پر عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن