کلرسیداں (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا دورہ کلرسیداں،معذور افراد میں ہمت کارڈ تقسیم کیئے اور گورنمنٹ گرلز کالج برائے خواتین کی پرنسپل کو وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے کالج کی طالبات کے فری پک ڈراپ کیلئے پنک بس کی چابی پیش کیا قبل انہوں انہوں نے ہمت کارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معذور افراد کی بحالی کیلئے ہمت کارڈز کی فراہمی حکومت پنجاب کا احسن قدم ہے اور تاریخ میں پہلی مرتبہ خصوصی افراد کی مشکلات کم کرنے کیلئے ہمت کارڈ کے اجرا کی منظوری دی گئی ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر معذور افراد کی دہلیز پر ان کی معذوری جسم کی تصدیق کیلئے محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب میدان عمل میں اتر چکا ہے۔انہوں نے کلر سیداں میں 50 کے قریب معذور افراد میں ہمت کارڈ کی تقسیم کیئے اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آفیسر راولپنڈی،سابق ارکان بلدیہ چوہدری ضیارب منہاس،عابد زاہدی،حاجی اسحاق حسین، صوبیدار غلام ربانی اور شیخ حسن سرائیکی بھی موجود تھے۔قبل ازیں راجہ صغیر احمد نے گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج برائے خواتین کلر سیداں کا دورہ کیا اور وز یر اعلی پنجاب کی وزیراعلی ٹرانسپورٹ پروگرام فار و یمن کے تحت فراہم کی گئی ایک عدد ائرکنڈیشنڈ بس کی چابی پرنسپل شگفتہ حفیظ کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ یہ بس کلر سیداں اور گردونواح کی طالبات اور خواتین اساتذہ کیلئے پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کر ے گی۔
راجہ صغیر احمد کا دورہ کلرسیداں،معذور افراد میں ہمت کارڈ تقسیم کئے
Oct 09, 2024