مری(بیورو رپورٹ)8 اکتوبر کے زلزلہ کو گزر ے 19 سال ہوگئے،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مری انجینئرکامران رشید نے کہا ہے کہ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122 مری کے زیرِ اہتمام 8 اکتوبر کو نیشنل ریزیلنس ڈے (آفات سے بچا ؤکی آگاہی کا قومی دن) منایا گیاجس کا مقصد عوام الناس میں ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لیے شعور پیدا کرنا تھا تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتِ حال کا بہتر طریقے سے سامنا کیا جا سکے اور جانی و مالی نقصان کو کم سے کم ہو سکے، ریسکیو اہلکار کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہر دم تیار ہیں اس سلسلے میں مال روڈ جی پی او چوک سے مرحبا چوک تک واک منعقد کی گئی جس میں ریسکیو اہلکاروں،ریسکیو سکاٹس، طلبہ،سول سوسائٹی سمیت شہریوں نے شرکت کی، جبکہ ریسکیو 1122سنٹرل اسٹیشن و دیگر اسٹیشنز اور عوامی مقامات پر سیمینار منعقد کیئے گئے جس میں 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئی اور سانحہ میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
8 اکتوبر کے زلزلہ کو گزرے 19 سال ہوگئے،کامران رشید
Oct 09, 2024