ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)معذورافرادکی بحا لی اورروزمرہ ضروریات کی تکمیل کیلئے حکومت پنجا ب کی جانب سے’’ہمت کارڈ‘‘کااجراء بہت بڑا کا رنامہ ہے،جس پرہم وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نوا زاورایم پی اے ٹیکسلامحسن ایوب خان کے بہت زیادہ شکرگزارہیں،تحصیل ٹیکسلاکے مضافاتی علاقو ںمیںبسنے والے معذورافرادکیلئے 10ہز ار500روپیہ کی نقدامداداورہرتین ماہ بعد’’ہمت کارڈ‘‘کے ذریعے مالی امدادکی فراہمی کویقینی بنانے کا فیصلہ معذورضرورتمندغریب اورمستحق افرادکی زندگیو ںمیں’’عملی انقلاب‘‘کی حیثیت رکھتاہے،ان خیا لات کااظہارعلاقہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ٹھیکیدارحاجی ملک محمدسلیم اعوان آف ڈھوک نادرنے موضع جھگیاںٹھٹھہ خلیل روڈبجاڑپورمیںایم پی اے ٹیکسلامحسن ایوب خان کی طرف سے ہمت کارڈکی تقسیم کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹرسوشل ویلفیئرراجہ عمران ساجداوردیگرمحکمہ جات کے افسرا ن اورعملہ بھی موجودتھا،راجہ عمران ساجدنے بتایاکہ ایم پی اے کی ریکمنڈیشن پر60معذورمستحق لوگوں کے کیس برائے منظوری حکومت پنجاب ارسال کیئے گئے،جن میںسے 20افرادکے منظورشدہ کیس موصول ہوئے،اورآج ٹھیکیدارحاجی ملک محمدسلیم کے ہاتھوںمعذورافرادمیںمالی امداد،اورہمت کار ڈزتقسیم کردیئے گئے،اس موقع پرجن معذو رافر ادکوہمت کارڈاورمالی امداددی گئی،انہوںنے حکو مت پنجاب محترمہ مریم نواز،اورچیئرمین قائمہ کمیٹی برائے فنانس محسن ایوب خان کاشکریہ اداکیا،مہمان خصوصی ٹھیکیدارحاجی ملک محمدسلیم نے کہاکہ موجودہ حکومت نعرے نہیں،ضرورتمندافرادکی عملی خدمت کررہی ہے،انہوںنے کہاکہ علاج معالجہ کیلیئے صحت کارڈ،اورکسانوںکیلئے کسان کارڈ،اورمعذو روںکیلئے ہمت کارڈکااجراء،موجودہ حکومت بالخصو ص وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی انسانیت سے پیار کی ایک زندہ اورروشن مثال ہے،انہوںنے مزید کہاکہ ایم پی اے محسن ایوب خان علاقہ کے عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوشاںہیں،اورہم ان کے جذبہ کوبھی سلام پیش کرتے ہیں۔