راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ نے چیئرنگ کراس کی طرز پر کچہری چوک میں سولر پلیٹس سے چلنے والی کیاسک نصب کرا دی ٹریفک پولیس نے کہا کہ یہاں پر ضلع کچہری، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے دفاتر،فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی اور دیگر اہم عمارت موجود ہیں چوک میں ٹریفک کا ایک جم غفیر ہوتا ہے جسکو کنٹرول کرنے کے لئے 24 گھنٹے ٹریفک سٹاف کی تعینات کیا جاتاہے سی ٹی او بینش فاطمہ نے کہا کہ ٹریفک سٹاف کی سہولت کے لئے اس سے پہلے کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں تھاچیئرنگ کراس کی طرز پر سولر پلیٹس کی سہولت سے آراستہ ٹریفک کیاسک نصب کروائی۔
کچہری چوک میں سولر پلیٹس سے چلنے والی کیاسک نصب کرا دی،سی ٹی او
Oct 09, 2024