راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )رہنما عوام پاکستان پارٹی و سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سرفراز افضل نے کراچی میں دہشتگردی کے دلخراش واقعہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ہمارا پیارا ملک بہت نازک دور سے گزر رہا ہے .ایک طرف بیرونی دشمن پاکستان پر حملہ آور ہیں تو دوسری جانب ملک کے اندر سے بھی اسکی سالمیت پر حملے کیے جارہے ہیں گزشتہ رات کراچی ائیرپورٹ کے قریب ہونے والا حملہ اندرونی و بیرونی دشمنوں کے گٹھ جوڑ سے ہی ممکن ہوسکا .اس وقت سب کو چاہیے پاکستان کی سالمیت ؛خودمختاری اور بقا کے لیے مل کر کام کریں۔
کراچی ائیرپورٹ کے قریب حملہ اندرونی و بیرونی دشمنوں کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے، چوہدری سرفراز افضل
Oct 09, 2024