روات انڈسٹریل اسٹیٹ کو جلد ماڈل بنائیں گے،صدر راولپنڈی چیمبر

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)نیشنل انڈسٹریل زون ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر ارشد محمود اعوان نائب صدر توقیراحمد ،جنرل سیکرٹری عمران الحق اور فنانس سیکرٹری افتخار احمد جمال کی قیادت میں روات انڈسٹریل اسٹیٹ سے ایگزیکٹیو ممبران اور فیکٹری مالکان کے وفد  نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے عہدیداران کوگلدستہ پیش کیا اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے نئے منتخب ہونے والے صدر عثمان شوکت  اور تمام ایگزیکٹیو باڈی کو مبارکباد پیش کی اس موقع پر نیشنل انڈسٹریل زون ڈویلپمنٹ ایسو سی ایشن کے صدر ارشد اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گروپ لیڈر سہیل الطاف کی قیادت میں روات انڈسٹریل اسٹیٹ کے بہت سارے مسائل پچھلے دور میں حل ہو چکے ہیں اور ہم نئی آنے والی قیادت سے امید رکھتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں مزید بہتری آئے گی اس پر گروپ لیڈر سہیل الطاف نے کہا کہ راولپنڈی چیمبرآف انڈسٹری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب روات انڈسٹریل اسٹیٹ ایک مثالی انڈسٹریل اسٹیٹ ہو گی۔اخر میں عثمان شوکت نے انے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن