راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاک کا عالمی دن بدھ 9 اکتوبر کو منایا جائے گا۔ اس دن کی اہمیت اور ادارے کی خدمات اجاگر کرنے کیلئے پاکستان پوسٹ نے مختلف پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی جی پی او میں صبح دس بجے پرچم کشائی تقریب کے علاوہ ڈاک ٹکٹوں کی نمائش ہو گی۔ پوسٹماسٹر جنرل شمالی پنجاب محمد ظہیر مہمان خصوصی ہونگے۔ ڈپٹی پوسٹماسٹر جنرل ارشد خان، چیف پوسٹ ماسٹر عاصمہ نورین سمیت تمام افسران شرکت کریں گے۔