ستمبرمیں 710 ملزمان کا چودہ روز ہ جوڈیشل،530 کا جسمانی ریمانڈ منظور 

 راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر)ضلع کچہری راولپنڈی کی ماتحت عدالتوں نے ستمبرمیں 710 ملزموں کو چودہ روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جیل اڈیالہ بھجوایا،530 ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور کر کے مزید تفتیش کے لئے پولیس کی تحویل میں دے دیا جبکہ 35 ملزموں کو الزام ثابت نہ ہونے پر مقدمات سے ڈس چارج کر دیا, 30 ملزموں کو عدالت سے مسلسل غیر حاضری پر ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری قرار دے دیا اور ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے، ملزموں کے خلاف راولپنڈی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کی اور ان کو مجاز عدالتوں کے روبرو پیش کیا، راولپنڈی میں سول ججوں سپیشل مجسٹریٹوں کی عدالتوں میں راولپنڈی پولیس نے کل 1540 ملزمان کو پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن