شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس ، وفود کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کر ینگے،نا صر ر ضوی

Oct 09, 2024

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والے "شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس" کی سیکیورٹی کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میںڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ،ڈی آئی جی سکیورٹی جواد طارق سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی،اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے تمام سینئر افسران سے بریفنگ لی اور نئے فرائض تفویض کئے،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ وفد کی سکیورٹی کو موثر بنانے کیلئے سیف سٹی اسلام آباد کے جدید نظام کو بھرپور بروئے کار لایا جائے،ہائی سکیورٹی زون کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چاک و چوبند اور تازہ دم دستے تعینات کیے جائیں،ریڈ زون کے اطراف میں واقع آبادیوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے،دوران نقل و حرکت تمام اہم راستوں کو مکمل طور پر بند رکھا جائے اورعوام الناس کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف چوراہوں پر متبادل راستے مہیا کئے جائیں،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس اپنے تمام تروسائل کا استعمال کرتے ہوئے تمام وفود کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کرے گی اورملکی وقار اور تشخص کوبرقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کو یقینی بنائے گی۔

مزیدخبریں