چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا  نیشنل سکلز یونیورسٹی کا دورہ

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)  چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے نیشنل سکلز یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہیں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد مختار  نے فیکلٹی ممبران کے کمراہ خوش آمدید کہا اور یونیورسٹی کے جانب سے فراہم کئے جانے والے متعدد شارٹ کورسز پر تفصیلی بریفنگ دی۔  سینیٹر روبینہ خالد نے  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور نیشنل سکلز یونیورسٹی کے مابین مستحق خواتین اور انکے گھرانوں کے افراد کیلئے  بین الاقوامی معیار کے مطابق سکلز  ٹریننگ   کے تعاون پر زور دیا تاکہ انہیں عالمی مارکیٹ کے رججان کے مطابق روزگار کے بہتر مواقع فراہم کئے جاسکیں۔ اس موقع پر سینیٹر روبینہ خالد نے وائس چانسلر نیشنل سکلز یونیورسٹی کو جرمن حکومت کے باہمی اشتراک سے سکلز ٹریننگ کے حوالیسے سرٹیفکیشنز کے معیار کو بہتر بتانے کی بھی تجویز پیش کی۔ 

ای پیپر دی نیشن