اوپن یونیورسٹی میں انگریزی زبان سیکھنے والے طلبہ کیلئے اورینٹیشن سیشن

اسلام آباد (خصو صی ر پور ٹ )خواتین کو تعلیمی اداروں میں فوقیت دینا حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے اور خواتین اس معاشرے کا اہم حصہ ہے اور ان کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات ہائر ایجوکیشن کمیشن کا مشن خیالات کا اظہار چئیرمین ایچ ای سی، ڈاکٹر مختار احمد نے  انگریزی زبان سیکھنے والے طلبہ کے لئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں منعقدہ اورینٹیشن سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی یونیورسٹیوں میں طالبات کی شرح 52فیصد ہے اوریہ تعداد مزید بڑھانے کے لئے ہماری کوشش جاری ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کا واحد راستہ تعلیم ہے، تعلیم کے بغیر کسی قوم کا کوئی مستقبل نہیں، طلبہ اپنے کل کو شاندار بنانے کے لئے تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔ڈاکٹر ناصر نے پاکستانی بچوں کو انگریزی زبان سکھانے کے حوالے سے تعاون پر امریکی سفاتخانے اور شعبہ انگریزی کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ انگریزی زبان سیکھنے کے بہت فوائد ہوں گے، طلبہ کو مختلف ممالک میں اعلی تعلیم حاصل کرنے اور نوکریاں ملنے کے مواقع ملیں گے۔امریکی سفارتخانے کے ریجنل انگلش لنگوئج آفیسر، جیرالڈ فرینک نے کہا کہ 80ممالک میں پاکستان واحد ایسا ملک ہے جس کے 27ہزار طلبہ نے یہ سکالرشپ حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کوششوں سے پاکستان کے تین اضلاع(میانوالی، بھکر اور اٹک)سے 250 نئے طلبہ داخل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت طلبہ نہ صرف انگریزی زبان میں مہارت حاصل کریں گے بلکہ ان میں تنقیدی سوچ، ڈیجٹل لٹریسی اور دنیا کی ثقافتوں کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔

ای پیپر دی نیشن