اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہاہے کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو پلیٹ فارم فراہم کریں گے تاکہ وہ میرٹ پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کوگورنمنٹ گریجویٹ کالج راولپنڈی میں گرلز کرکٹ کیمپ 2024سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 12سال بعد ہاکی ٹیم میڈل جیت رہی ہے۔جب شہباز شریف وزیراعلی پنجاب تھے اس وقت پنجاب یوتھ فیسٹیول سے ارشد ندیم کو آگے آنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصہ میں نہ صرف ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے بلکہ کھیل کے میدانوں سمیت تمام شعبوں میں بہتری نظر آرہی ہے،شہباز رند اور عثمان وزیر سمیت دیگر کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو پلیٹ فارم فراہم کریں گے تاکہ وہ میرٹ پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔سائوتھ ایشئین گیمز اور یوتھ اولمپکس گیمز ہمارا ہدف ہیں۔ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے بہترین کھلاڑی منتخب کریں گے ۔پورے ملک میں سپورٹس اکیڈمیز قائم کر رہے ہیں۔
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو با اختیار بنائینگے، رانا مشہود
Oct 09, 2024