وفاقی آئینی عدالت کے قیام کیلئے  تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ہوگا، شیری رحمان

Oct 09, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان سے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی کے سربراہ احمد بلال محبوب نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سید نوید قمر بھی شریک تھے۔انہوں نے پلڈاٹ سربراہ کو وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی پالیسی پر بریفنگ دی۔ شیر رحمن نے کہا کہ ملاقات کا مقصد وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ہم تمام سیاسی جماعتوں، وکلا تنظیموں، سول سوسائٹی اور متعلقہ نجی اداروں کو آن بورڈ لے رہے ہیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے وسیع تر اتفاق رائے قائم کی جائے۔ 

مزیدخبریں