اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)رکن قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رکن ایم این اے حنیف عباسی نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے دوران معاشی استحکام کے حصول میں سیاسی استحکام کے اہم کردار پر زور دیا ہے۔ انہوں نے نومنتخب صدر ناصر منصور قریشی، ایس وی پی عبدالرحمن صدیقی، وی پی ناصر محمود چوہدری اور ایگزیکٹو باڈی کو مبارکباد دی۔ عباسی نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کو صنعتی ترقی اور ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس راستے پر مسلسل پیشرفت بالآخر ملکی ترقی کے اہداف کے حصول کا باعث بنے گی۔عباسی نے اس امید کا اظہار کیا کہ جلد ہی انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کا مسئلہ حل ہو جائے گا اور کاروباری برادری اور عام عوام دونوں کو بہت ضروری ریلیف ملے گا۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ناصر منصور قریشی نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور نو منتخب سینئر نائب صدر اور نائب صدر کا تعارف کرایا ۔
ایم این اے حنیف عباسی کا آئی سی سی آئی کا دورہ ، سیاسی استحکام پر زور
Oct 09, 2024