وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کی وبا شدت اختیار کر گئی

اسلام آباد (وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کی وبا شدت اختیار کر گئی دو ہفتوں میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 سو سے تجاوز کرگء منگل کو ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت ڈینگی جائزہ اجلاساجلاس میں جڑواں شہروں کی صورتحال کا تقابلی جائزہ لیا گیا اجلاس کو بتایا گیا سلام آباد میں اب تک مجموعی طور پر 1 ہزار 676 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے،راولپنڈی میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 ہزار 113 ہے،اجلاس میں ہسپتالوں میں بیڈز کی دستیابی کے حوالے سے بھی بتایا گیا ہے کہ پمز میں 104، پولی کلینک 50 کیپیٹل ہسپتال 30 بیڈز ڈینگی کے لیے وقف کردیئے گئے ہیں متاثرہ مریضوں میں 67 فیصد مرد 33 فیصد خواتین شامل ہیں اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 1821 مثبت لاروا کی نشاندہی ہوئی ہے 30 ستمبر سے 3 اکتوبر تک انسداد ڈینگی ایس او پیز کی 214 انسپکشنز، بریفنگدوران انسپکشن 60 افراد گرفتار 23 مقدمات کا اندراج کیا گیاڈی سی اسلام آباد نے کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے

ای پیپر دی نیشن