اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ ہمیں اجتماعی سطح پر پاکستان کے وسیع ترمفادمیں کام کرناہوگا،معیاری اور جدید تعلیم سے ہی درپیش چیلنجزکامقابلہ کیاجاسکتاہے،ملک بھر میں معیارِ تعلیم کی فراہمی میں بیکن ہاؤس سکول سسٹم کا کردار قابل تعریف ہے جو نوجوانوں کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہو ں نے بیکن ہاؤس کالج پروگرام مارگلہ کیمپس اسلام آباد میں اسٹوڈنٹس کونسل تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر گورنر نے اسٹوڈنٹس کونسل کے طلبہ میں ایواردز اور فیکلٹی اراکین میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔ تقریب میں ریجنل ڈائریکٹر بیکن ہاؤس کالج پروگرام خواجہ حیدر لطیف ، پرنسپل عائشہ عنصر ، سینیئر ہیڈ مسٹریس عائشہ حفیظ نے بھی خطاب کیا اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے کالج کا دورہ کرنے اور تقریب میں شرکت پر گورنر خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر کالج انتظامیہ کیجانب سے گورنر خیبرپختونخوا کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ تعلیم ہی معاشرے کی ترقی و خوشحالی کی بنیادی ضامن ہے۔
ہمیں اجتماعی سطح پر پاکستان کے وسیع ترمفادمیں کام کرناہوگا،فیصل کریم کنڈی
Oct 09, 2024