اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل عبد الحمید شاہ کے قتل کا مقدمہ تھانہ نون میں درج کر لیا گیا ایف آئی آر کے مطابق ریجنل صدر اسلام آباد تحریک انصاف عامرمغل کو قتل کا مرکزی ملزم قرار دے دیا گیاہے مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ، وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور،اعظم سواتی کو بھی نامزد کیا گیا ہے مقدمہ میں کے پی کے کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور ریجنل صدر اسلام آباد عامر مغل ،حفیظ ٹیپو، رفیع آفریدی سمیت 500 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا مقدمہ میں اقدام قتل، اغوا، اور دہشتگردی سمیت 12 دفعات شامل کی گئی ہیں عامر مغل نے شرکا کے ساتھ ملکر کانسٹیبل عبد الحمید کو زبردستی پکڑا پولیس کے مطابق عامر مغل نے عبد الحمید پر لاتوں، مکوں، ڈنڈوں اور پتھروں سے تشدد کیا عامر مغل اور ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہو عبد الحمید کو اغوا کر کے لے گئے ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان عبد الحمید شاہ کو بڈھانہ لنک روڈ پر بے ہوشی اور زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے عبد الحمید شاہ کو زخمی حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیاایف آئی آر سب انسپکٹر تھانہ نون محمد رئیس کی مدعیت میں درج کی گئی ہے.
کانسٹیبل عبد الحمید شاہ کے قتل کا مقدمہ تھانہ نون میں درج
Oct 09, 2024