آذربائیجان میں ہونیوالی سی او پی کانفرنس میں پاکستان شرکت کریگا، چیئرمین سینٹ

اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرحادیو نے چیئرمین سینیٹ کی اسلام آباد میں رہائش گاہ پر ملاقات کی چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات ثقافتی اور مذہبی اقدار سے جڑے ہوئے ہیں  پارلیمانی ، سفارتی اور معاشی تعلقات کا فروغ دونوں ممالک کی ترقی و خوشحالی کے لیے انتہائی اہم ہے دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کے موقف کی ہر اہم فورم پر بھرپور حمایت کی ہے۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ آذربائیجان کے شہر باکو میں ہونے والی سی او پی 29 کانفرنس میں پاکستان بھر پور انداز میں شرکت کرے گا۔ ہماری دو طرفہ تجارت میں گزشتہ چند برسوں کے دوران مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ یا ہے۔ تاہم دو طرفہ تجارت کا حجم اب بھی اپنی حقیقی صلاحیت سے بہت کم ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ باہمی تجارت کو  مزید فروغ دینے کی  اشد ضرورت ہے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کاراباخ کے مسئلے پر اذربائجان کے نقطہ نظر کی حمایت کرتا ہے اور مسلہ کشمیر پر آذربائجان کی جانب سے پاکستانی نقطہ نظر کی حمایت پر آذربائجان کے شکر گزار ہیںانہوں نے کہا کہ اسلام آباد، لاہور، کراچی اور باکو کے درمیان ہفتہ وار 6 پروازیں چل رہی ہیں جو خوشی کی بات ہے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن