9مئی حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

Oct 09, 2024 | 13:08

 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف  اور دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی ،عدالت نے ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردیں۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی، شیخ رشید، شیریں مزاری، امجد نیازی اور عثمان ڈار عدالت میں پیش ہوئے جبکہ غیر حاضر 31 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔دوران سماعت جی ایچ کیو حملہ کیس کو پہلے ٹرائل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مقدمے کے نامزد ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں۔اس کے علاوہ کنول شوزب اورصداقت عباسی سمیت دیگرملزمان میں نقول تقسیم کردی گئیں جبکہ بانی پی ٹی آئی  اور شاہ محمود قریشی کو بذریعہ وکیل نقول تقسیم کی گئیں۔عدالت نے ملزمان کی حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دے دی ، جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 19 اکتوبر جبکہ دیگر 13 مقدمات کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

مزیدخبریں