کک بیکس سکینڈل:نیب نے پرویز الٰہی و دیگر سے بڑی ریکوری کرکے رقم حکومت کے حوالے کردی

کک بیکس سکینڈل میں  نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی و دیگر سے بڑی ریکوری کرکے رقم پنجاب حکومت کے حوالے کردی ۔کرپشن سکینڈل میں ریکوری سابق وزیراعلیٰ پنجاب چو  ہدری پرویز الٰہی و دیگر کیخلاف تعمیراتی ٹھیکوں میں کک بیکس کیس میں ہوئی۔ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر نے 3 کروڑ 68 لاکھ مالیت کا چیک پنجاب حکومت کے حوالے کیا۔ترجمان نیب لاہور کے مطابق ایک کروڑ 72 لاکھ روپے سابق چیف فنانشل آفیسر اکرام نوید سے پلی بارگین سے بھی وصول کئے گئے  ۔ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر کا اس حوالے سے کہا کہ قومی دولت کی برآمدگی نیب کی اولین ترجیح ہے، پارلیمانی نمائندگان و بزنس کمیونٹی کیلئے احتساب سہولت سیل قائم کیا گیا ، اے ایف سی کا دائرہ کار قومی اسمبلی، صوبائی پارلیمان کے بعد بیوروکریسی تک پھیلایا گیا ہے۔سہیل ناصر نے کہا کہ نیب لاہور رواں سال اربوں روپے عوام اور قومی خزانہ کی نذر کرچکا ہے، عوام دوست اقدامات میں نیب لاہور ماہانہ کھلی کچہری باقاعدگی سے منعقد کر رہا ہے، چیئرمین نیب کے حالیہ اقدامات سے عوام کا نیب پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن