ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز سکور کرلیے

ملتان ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 2 وکٹوں کے نقصان پر232 رنز بنالیے۔ ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ہیں ،میچ میں انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 96 رنز ایک کھلاڑی آئوٹ پر شروع کی تو زیک کرالی 64 اور جو روٹ 32 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔ 113 کے مجموعے پر زیک کرالی کو شاہین آفریدی نے عامر جمال کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کرا دیا، انہوں نے 13 چوکوں کی مدد سے 78 رنز سکور کئے۔ اس سے قبل ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے دوسرے دن کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 96 رنز بنائے تھے، انگلینڈ کو پہلی اننگز میں پاکستان کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 460 رنز درکار ہیں۔ انگلینڈ کے اولی پوپ صفر پر نسیم شاہ کا شکار بنے، زیک کرالی 64 اور جو روٹ 32 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 556 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن