آپریشنل وجوہات، 7 پروازیں منسوخ اور 14 تاخیر کا شکار

آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور کوئٹہ سے 7 پروازیں منسوخ اور 14 تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان اور دبئی کی پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔

پی آئی اے کی شارجہ سے پشاور کی پروازیں پی کے 257 اور 258 بھی منسوخ کر دی گئیں۔

کوئٹہ سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 326 جبکہ نجی ایئر لائن کی شارجہ سے لاہور کی پرواز ایف ایل 503 بھی منسوخ کر دی گئی۔

جدہ اور استنبول سے کراچی کی 3 پروازیں 1 گھنٹہ تاخیر کا شکار ہیں جبکہ ملتان سے جدہ کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 293 ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے

لاہور سے دبئی، استنبول اور جدہ کی پروازوں میں 1 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے جبکہ لاہور سے کراچی کی پرواز ای آر 521 سات گھنٹے تاخیر سے سہ پہر 3 بجے جائے گی۔

لندن سے اسلام آباد کی غیر ملکی ایئر لائن کی پروازیں بی اے 260 اور 261 ڈھائی سے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

مسقط سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 735 سوا 5 گھنٹے اور اسلام آباد سے جدہ کے لیے نجی ایئر کی پرواز پی ایف 718 میں سوا 5 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ دوحہ سے پشاور کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 286 ایک گھنٹے اور پی آئی اے کی پرواز پی کے 735 پونے 2 گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہو گی

ای پیپر دی نیشن