امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان کا خدشہ،شہریوں کو انخلاکا حکم

Oct 09, 2024 | 15:58

امریکی ریاست فلوریڈا کو صدی کے طاقت ور ترین سمندری طوفان ملٹن سے خدشہ  ہے اور حکام کی جانب سے 10 لاکھ سے زائد افراد کو انخلا کا حکم ملتے ہی فلوریڈا کی مرکزی شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 200 میل فی گھنٹہ ہوائوں کے ساتھ کیٹیگری 5 کے سمندری طوفان کی شدت نئی کیٹیگری 6 کی سطح پر بھی جا سکتا ہے۔میامی میں نیشنل ہریکین سینٹر نے ایڈوائزری میں خبردار کیا کہ محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے لئے  انتظار نہ کیا جائے کیونکہ لوگوں کے پاس زیادہ وقت نہیں ہوگا۔طوفان کے پیش نظر اور نقل مکانی کے لئے لوگوں نے اپنی گاڑیوں کی ٹینکی پیٹرول سے فل کرالی جس کے بعد متعدد پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی عدم دستیابی کی سائن بورڈ آویزاں کردیئے گئے۔نشیبی ساحلی علاقے کلیئر واٹر اور سینٹ پیٹرزبرگ میں آباد خاندانوں نے گھروں کو خالی کردیا جہاں طوفان ملٹن کی لہریں 15 فٹ تک پہنچ سکتی ہیں۔ طوفان کے خدشے پر دیگر علاقوں میں سپر مارکیٹوں کے شیلفس اشیائے خور و نوش سے خالی ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 15 انچ تک بارشیں ہونے کا بھی امکان ہے۔

مزیدخبریں