اے این ایف کی تعلیمی اداروں میں مختلف کارروائیاں،44کلوگرام منشیات برآمد،4ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف ) نے تعلیمی اداروں میں منشیات فراہمی کے خلاف 5 کارروائیوں میں 94 لاکھ روپے مالیت کی 44 کلوگرام منشیات برآمدکرکے 4 ملزمان گرفتار کرلئے ۔ ترجمان  اے این ایف کے مطابق رنگ روڈ پشاور پر حیات آباد ٹول پلازہ کے قریب ملزم سے 1500 ایکسٹیسی گولیاں برآمدکی گئیں ۔ایبٹ آباد میں مری روڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 500 گرام چرس برآمدکی گئی ۔ٹنڈو جام حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 7 کلوگرام چرس برآمد کی گئی ۔ترجمان نے بتایاکہ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیاہے ۔دیگر کارروائیوں میں موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 12 کلوگرام چرس برآمدکرکے ایک ملزم گرفتارکیاگیا۔اورکزئی میں افغان کیمپ کے قریب لاوارث موٹر سائیکل سے 24 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔ترجمان اے این ایف نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن