پی ٹی آئی نے اپنے اراکین پارلیمنٹ پر بڑی پابندی لگادی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اراکین پارلیمنٹ کو کسی بھی سیاسی احتجاج میں شامل ہونے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اراکین پارلیمنٹ کوہدایات جاری کر دیں ، جس میں پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کو کسی بھی سیاسی احتجاج میں شامل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سےباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے لپ حالیہ دنوں میں کسی بھی مظاہرےاورجلسےمیں تاحکم ثانی شامل نہ ہوں۔ - خیال رہے پی ٹی آئی کو خدشہ ہے کہ حکومت آئینی ترمیم کے لیے اپنے نمبر پورے کرنے کی خاطر ان کے اراکین کو خریدنے کی کوشش کی جائے گی۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئینی ترامیم کیلیے ہمارے بندے ان کے ہاتھ نہیں آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں جتنی آئینی ترامیم ہوئیں کسی حکومت کے پاس دوتہائی اکثریت نہیں تھی، 1984 کے بعد کسی جماعت کے پاس دوتہائی اکثریت نہیں آئی۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا تھا کہ آئینی ترامیم کیلیے حکومت کی ٹائمنگ درست نہیں، یہ ججز کے تبادلے کیلیے جو آئینی ترامیم لانا چاہتے ہیں عدلیہ پر حملہ ہوگا، آئینی ترامیم کے ذریعے یہ عدلیہ کو آئسولیٹ کرنا چاہتے ہیں، آئینی ترامیم کیلیے اس حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن