پاکستان کی پہلی ایئر ایمبولینس کا آغاز کرنا قابلِ فخر ہے: مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بحری سرحدوں کی حفاظت کے لئے پاک نیوی کے کردار کو سراہتے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے ریئر ایڈمرل اظہر محمود کی سربراہی میں پاکستان نیول وار کالج ے وفد کی ملاقات ہوئی۔

118 رکنی وفد میں پاکستان نیوی کے علاوہ 16 دوست ممالک کے افسران بھی شامل تھے۔مریم نواز شریف نے سی ایم انیشی ایٹو کے بارے میں خود بریفننگ دی اور تمام پراجیکٹ اور پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مثبت تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں.خوشحال پنجاب ہماری منزل ہے، عوام کو خوش دیکھنا میرے لئے ایوارڈ کے مترادف ہے. خلوص نیت کے ساتھ کی جانے والے ہر کوشش کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہے. بے سود میٹنگ کلچر کی بجائے عمل پر یقین رکھتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ایگریکلچرل میکانائزیشن کاشتکاروں کے لئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی جارہی ہے، پنجاب میں آرٹیفشل انٹیلی جنس یونیورسٹی کا آغاز جلد کررہے ہیں، لاہور میں کوالٹی ہائر ایجوکیشن کے لئے محمد نواز شریف آئی ٹی سٹی کا پراجیکٹ چند ماہ میں شروع ہوجائے گا، پنجاب کو لوکل اور فارن انویسٹر ز کے لئے سیف ہب بنارہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کے لئے سرخ فیتہ کلچر ہٹارہے ہیں، گورنمنٹ اسکیموں میں لاکھوں کاشتکاروں کا اپلائی کرنا حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے.ٹیکنالوجی کے ذریعے آگے بڑھنے کی راہیں تلاش کررہے ہیں.صنفی مساوات پر یقینی رکھتی ہوں پنجاب کو خواتین کے لئے محفوظ ترین بنانا چاہتی ہوں۔ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پابندی وقت اور عوام کی خدمت کا سبق اپنے والد محمد نواز شریف سے سیکھا، آؤٹ آف اسکول بچوں کے لئے ریفارمز شروع کر چکے ہیں، نیوٹریشن پروگرام کی وجہ سے انرولمنٹ بڑھ رہی ہے، افراط زر کا 38 فیصد سے 6.9 پر آنا عوام کے لئے خوشی کی نوید ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری کے آثار تیزی سے نمایاں ہورہے ہیں، پنجاب میں ای گورننس کا کنسپٹ متعارف کراچکے ہیں، تعلیم اور صحت ہر فرد کا بنیادی حق ہے، پنجاب کا ہر شہری حکومت پنجاب کا اسٹیک ہولڈر ہے، ترجیحات میں اول و آخر عوام کی فلاح و بہبود ہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پہلی ایئر ایمبولینس کا آغاز کرنا قابلِ فخر ہے.شریمپ فارمنگ کے ذریعے لاکھوں ایکڑ بنجر اراضی استعمال میں لارہے ہیں، ٹوراز پر پرائم فوکس ہے.راولپنڈی تا مری گلاس ٹرین چلائیں گے، کامیابی کی بہت سے اسٹوریز آچکی ہیں، بہت سی مزید آرہی ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں سرکاری سطح کا پہلا آرٹیزم سکول اور کینسر اسپتال بنارہے ہیں، پاک نیول وار کالج کے معیار کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جانا قابلِ فخر ہے، اپنے تمام مہمانوں خاص طور پر غیر ملکی افسران کا لاہور میں خیر مقدم کرتے ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سعودی عرب، یمن، نائیجریا سمیت دیگر ممالک کے نیول افسران کے سوالات کے جواب بھی دیے۔مریم نواز سے کمانڈر سینٹرل پنجاب پاکستان نیوی ریئر ایڈمرل اظہر محمود کی ملاقات بھی ہوئی۔ ملاقات میں عالمی سطح پر تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں دفاعی میدان میں جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان نیوی کے افسروں اور جوانوں کی پیشہ وارنہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے پاکستان نیوی وار کالج میں ملکی اور غیر ملکی افسران کو دی جانیوالی عسکری پیشہ وارنہ تربیت کو بھی سراہا۔مریم نواز شریف نے میری ٹائم کی ترقی اور بلیو اکانومی کے فروغ کے لئے پاک بحری کے اقدامات کی تعریف کی۔اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، چیف سیکرٹری، ڈپٹی کمانڈنٹ کموڈور احسان احمد خان، پرنسپل سیکرٹری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چین، سعودیہ عرب، ترکی، یو اے ای، بنگلادیش، عمان، عراق، فلسطین، یمن، ساؤتھ افریقہ سمیت دیگر ممالک کے آفیسرز کو یہاں دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی، لاہور کی ثقافت اور تہذیب یقیناً ہمارے مہمانوں کو پسند آئے گی، لاہور کی تاریخ اور اہمیت دیکھ کر آپ لوگوں کوبہت اچھا محسوس ہوگا، میں آپ کو لاہور کے ٹور کی دعوت دیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسا ملک ہے جس کے پاس بے شمار ٹیلنٹ اور بے پناہ پوٹینشل ہے، پاکستان کی بحری سرحدوں کی حفاظت کے لئے پاک نیوی کے کردار کو سراہتے ہیں، دنیا میں ٹیکنالوجی کے انقلاب نے ملٹری سروس کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو گھر کی دہلیز پرعلاج کی سہولت مہیا کرنے کے لئے کلینک آن ویلز اور فیلڈ ہسپتال کا پراجیکٹ شروع کیا، پاکستان کی پہلی ائیر ایمبولینس کا آغاز کرنے پر فخر ہے، نازک حالت میں مریض صرف ایک گھنٹہ میں ہسپتال پہنچ سکتا ہے، گرین ٹریکٹر، کسان کارڈ، لائیو اسٹاک کارڈ، ٹیوب ویل کی سولرائزیشن سے فارمر کی ترقی یقینی بنارہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بچوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے چیف منسٹر اسکول میل پروگرام شروع کیا گیا. کمزور طبقوں کی مالی معاونت کے لئے ہمت کارڈ شروع کیا گیا ہے، پنجاب میں روڈز کی بحالی اور تعمیرو مرمت چند ماہ میں مکمل ہوجائے گی۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو بہتر کیا اب 700 الیکٹرک بسیں لارہے ہیں. ڈیش بورڈ کے ذریعے تمام اشیائے خوردونوش کے نرخ کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے. پوری دنیا سے کمپنیز یہاں آکر نواز شریف آئی ٹی سٹی میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں. اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت لوگوں کو قرضے دیے جا رہے.موسمیاتی تبدیلیوں سے نمنٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے لئے اسکالر شپس، لیپ ٹاپ، ای بائیکس، آئی ٹی سکلز پروگرام شروع کیے گئے ہیں. ٹیکنالوجی کا صحیح استعمال ضروری ہے.خود کو اپ ڈیٹ نہ کیا تو بہت پیچھے رہ جائیں گے. پاکستان سعودی عرب کی ترقی پر فخر کررہا ہے.سعودی ٹیکنالوجیکل ٹرانسفارمیشن متاثر کن ہے.

 

ای پیپر دی نیشن