کراچی ایئرپورٹ سگنل پر دھماکے کا مقدمہ درج

کراچی: ایئرپورٹ سگنل پر دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔سرکار کی مدعیت میں کراچی ایئرپورٹ سگنل پر دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے۔مقدمے میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور ایکسکلوزیو ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔مقدمہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ 11 بجے کے قریب دھماکے کی زور دار آواز سنائی دی گئی. نفری کے ہمراہ جب دھماکے کے مقام پر پہنچے تو وہاں آگ لگی ہوئی تھی۔مقدمہ متن کے مطابق واقع میں دو غیر ملکی ہلاک اور دس شہری زخمی ہوئے جب کہ ایک انسانی دھڑ بھی ملا تھا۔

ای پیپر دی نیشن