امریکہ میں روسی سفارت خانے نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی طرف سے کل منگل کو روسی صدر ولادیمیر پوتین کے خلاف دیے گئے جارحانہ بیانات کو ناقابل قبول قرار دیا۔روسی سفارتخانے کی طرف سے ٹیلی گرام کے ذریعے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم امریکی نائب صدر (کملا) ہیرس کے روسی صدر (ولادیمیر) پوتین کے خلاف کیے گئے ناقابل قبول بیانات سےتشویش میں ہیں۔ انہیں یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ غیر مہذب الفاظ کا استعمال موجودہ امریکی ریاستی عہدیداروں کی عادت بن چکی ہے۔ یہ صورت حال واشنگٹن کے حکمران حلقوں کی مایوسی اور نامرادی کی طرف اشارہ کرتی ہے،کیونکہ امریکی حکمران روس کو "اسٹریٹجک شکست" سےدوچار کرنے میں ناکام رہے ہیں‘
پوتین کے حوالے سے کملا ہیرس کے ’جارحانہ‘ بیانات ناقابل قبول ہیں: روسی سفارت خانہ
Oct 09, 2024 | 17:20