سعودی عرب کی وزارت صحت نے حائل کے علاقے میں دو عطائی گرفتار کیے ہیں جن میں ایک خاتون شہری اور ایک دوسرے عرب ملک کا باشندہ شامل ہیں۔ان دونوں نے سوشل میڈیا پربانجھ پن کے علاج اور خون کے جمنے کی بیماری کے علاج کی تشہیری مہم شروع کی تھی تاہم تفتیش سےپتا چلاکہ ان کے پاس طب کی پیشہ وارانہ ڈگری اور علاج کے لیے وزارت صحت کی طرف سےمجاز لائسنس دونوں نہیں۔گرفتار دونوں ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔وزارت صحت نے وضاحت کی کہ خاتون شہری سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹوں میں بتا رکھا تھا کہ وہ روایتی ادویات، لوک مرکبات، بانجھ پن، تھائیرائڈ گلینڈز اور فالج کا علاج علاج کرتی ہے تاہم اس کے پاس طب کی کسی قسم کی سند نہیں تھی۔دوسرے ملزم جس کا تعلق ایک عرب ملک سے نے اشتہارات میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ خون کے جمنے سمیت کئی دوسری بیماریوں کے علاج کا ماہر ہے تاہم اس کے پاس بھی سند اورطب کے پیشے کے لیے مجاز لائسنس نہیں تھا۔
سعودی عرب میں علاج کی سرگرمیوں میں ملوث دوغیر پیشہ ور عطائی گرفتار
Oct 09, 2024 | 17:33