شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران پمز اسپتال کو ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پمز انتظامیہ نے تمام ڈیپارٹمنٹس کے لیے سرکل جاری کردیا، اپستال میں ہائی الرٹ 13 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک نافذ رہے گا۔
شفٹ اسٹاف، ایمرجنسی اسٹاف، کلینیکل ڈیپارٹمنٹس کو ہنگامی روسٹر تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی۔سرکلر کے مطابق جنرل سرجری، نیورو سرجری، آرتھوپیڈک، کارڈیالوجی، کریٹیکل ایریا اور ایمرجنسی میں اسٹاف کی تعیناتی یقینی بنائی جائے گی، عملے کی جانب سے دی گئی چھٹیوں کی کسی درخواست پر عمل نہیں کیا جائے گا۔سرکلر میں کہا گیا کہ ڈائریکٹر ایمرجنسی پمز ڈاکٹر شرجیل ظہیر کو ہائی الرٹ کے دوران فوکل پرسن مقررکردیا گیا۔