برطانوی سکیورٹی سروس (ایم آئی فائیو) کے ڈائریکٹر جنرل کین میک کلم نے منگل کو وسیع تر معاملات پر ایک تقریر میں موجودہ خطرے کا خاکہ پیش کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ایران برطانوی سرزمین پر "یکے بعد دیگرے سازشوں" میں ملوث ہے۔میک کلم نے کہا، گذشتہ سال ریاست کو درپیش خطرات کی تحقیقات میں 48 فیصد اضافہ ہوا کیونکہ روس اور ایران نے اپنے "ناپاک عزائم" کی انجام دہی کے لیے مجرموں، منشیات کے سمگلروں اور پراکسیز کا رخ کیا۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں اس بات کو مسترد کر دیا جسے انہوں نے گذشتہ دو سالوں کے دوران برطانوی سکیورٹی اہلکار کے بار بار لگائے گئلے الزامات قرار دیا۔ انہوں نے اہلکار کا نام نہیں لیا۔بیان کے مطابق اسماعیل بغائی نے برطانویوں پر "دہشت گرد" گروہوں کی میزبانی کا الزام لگایا جو تشدد کو فروغ دینے کے لیے آزادانہ تقریر کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور لندن سے "قومِ ایران اور مغربی ایشیا" کے بارے میں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کا تقاضہ کیا۔