خیبر پختونخوا اسمبلی میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اسپیکر کی اجازت کے بغیر کوئی مہمان اسمبلی میں داخل نہیں ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی گزشتہ روز مہمانوں کے درمیان لڑائی کے بعد عائد کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے دوران لاتیں، مکے اور گھونسے چل گئے تھے۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی تقریر کے بعد اراکین اسمبلی گتھم گتھا ہو گئے تھے۔ اپوزیشن اراکین نے ایوان میں شور مچایا کہ وزیر اعلیٰ کو وقت دیا لیکن ہمیں کیوں نہیں دیا؟اپوزیشن اراکین نے کہا کہ اگر ہمیں وقت نہیں دیا جا رہا تو ہم اجلاس کا بائیکاٹ کر دیں گے۔ اس دوران شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 2 اراکین اسمبلی آپس میں لڑپڑے تھے۔ لڑائی کے دوران اراکین نے ایک دوسرے پر لاتوں، مکوں اور گھونسوں کی بارش کی۔ جبکہ ایوان کی گیلری سے بھی پی ٹی آئی کارکنان نے اپوزیشن کے خلاف نعرے لگائے۔

ای پیپر دی نیشن