سعودی وزارت خارجہ نے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ مملکت دہشت گردی کی تمام صورتوں کی مذمت کرتی ہے۔ دہشت گردی کی تمام کارروائیاں اپنے اسباب اور مقاصد سے قطع نظر مجرمانہ اور بلا جواز ہیں۔ وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ مملکت اپنی مختلف کوششوں کے ذریعے انسداد دہشت گردی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور وہ اقوام متحدہ کی جانب سے اعلان کردہ دہشت کے گردی متاثرین کا عالمی دن منانے کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے دہشت گردی کے متاثرین کی یاد منانا، ان کے حقوق اور انصاف کو تحفظ دینا اور انھیں سپورٹ اور سرپرستی فراہم کرنا یہ دہشت گردی کے جامع مقابلے میں بنیادی امور ہیںسعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید الخریجی نے کہا ہے کہ مملکت نے ٹکنالوجی کے وسائل کے ذریعے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے انسداد کے میدان میں کوششیں کی ہیں۔ مملکت نے انتہا پسند سوچ کے انسداد کے لیے عالمی مرکز "اعتدال" قائم کرنے میں تیزی کا مظاہرہ کیا۔الخریجی نے یہ بات دہشت گردی کا شکار افراد کے حوالے سے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ایک کانفرنس میں کہی۔ یہ کانفرنس اسپین کے دار الحکومت میڈرڈ میں منعقد ہوئی۔الخریجی نے باور کرایا کہ مملکت اقوام متحدہ کے زیر انتظام انسانی حقوق کونسل کے طریقہ کار کے ساتھ بین الاقوامی کوششوں کے سلسلے میں اپنا تعاون جاری رکھے گی۔ انھوں نے ہر سطح پر بین الاقوامی کوششوں کو باہم کامیاب بنانے کی اہمیت پر زور دیا تا کہ دہشت گردی کے تمام متاثرین کو با اختیار بنایا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے متاثرین کو تعلیم، سپورٹ اور سرپرستی فراہم کرنا ، شدت پسندی پر مبنی سوچ اور تقاریر پر روک لگانا اور دہشت گردی کو اس کی جڑوں سے اکھاڑ پھینکنا لازم ہے۔
سعودی عرب نے بذریعہ "ٹکنالوجی" دہشت گردی اور انتہا پسندی کے انسداد کی کوششیں کیں
Oct 09, 2024 | 18:00