اے ڈی بی آئندہ 3 سال میں پاکستان کو 6 ارب ڈالرز کی امداد دے گا

Oct 09, 2024 | 21:27

ویب ڈیسک

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) آئندہ 3 سال میں پاکستان کو 6 ارب ڈالرز کی امداد دے گا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے بریفنگ دی اور بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نئی حکمت عملی بنا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ممبر ممالک میں علم اورٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائےگا، پاکستان کو 3 سال میں 6 ارب ڈالر امداد دیں گے۔کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو سالانہ 2 ارب ڈالر کی امداد دیں گے، 6 ارب میں سے 2 اعشاریہ 8 ارب ڈالرز کی امداد نرم شرائط پر ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کے مکانات کیلئے 40 کروڑ ڈالر دیے، توانائی، زراعت، آبپاشی کے منصوبوں کیلئے امداد دی ہے۔اے ڈی بی کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی، اکنامک مینجمنٹ بہتر بنانے میں مدد دیں گے، موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی بڑھانے میں مدد دیں گے۔

مزیدخبریں